اسپیل زون (Spellzone) -  ہجّے سیکھنےاور سکھانے کا ایک دلچسپ اور آسان طریقہ!

اسپیل زون (Spellzone)  یوکے کے تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ تیار کردہ ایک مکمل تدریسی کورس ہے جو برطانوی اور امریکی ہجّے کا احاطہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر بڑی عمر والے طلباء، نوعمروں سے لے کر بالغوں تک کے لیے تحریر کردہ، اسپیل زون (Spellzone)  انگریزی پڑھانے اور اسے بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے ایک مثالی وسیلہ ہے اور یہ ڈسلیکسیا (عسر القراۃ) والے طلباء کی مدد کے لیے بھی موزوں ہے۔


انگریزی سیکھ رہے ہیں؟

انگریزی سیکھ رہے ہیں؟

  • کیا آپ ایک غیر ملکی زبان کی حیثیت سے انگریزی سیکھ رہے ہیں؟
  • کیا آپ یوکے، یو ایس اے اور یورپ میںتعلیم  کے لیے تیاری کررہے ہیں؟
  • کیا آپ اچھی طرح انگریزی بول سکتے ہیں لیکن اپنی تحریری انگریزی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ 

اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ انگریزی کی ہجّے مشکل ہے۔ دیگر بہت سی زبانوں کے برعکس یہ واضح اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہے، جیسے کہ ہمیشہ ایک جیسے صوتی تلفظ کے لیے ایک ہی حروف کا استعمال کرنا۔

اگرچہ انگریزی کی ہجّے کافی دشوار طلب ہے، تاہم زیادہ تر زبانوں کے کورسز ہجّے کے معاملے میں کوئی خصوصی تدریس فراہم نہیں کرتے - آپ سے موزونیت کے لحاظ سے سیکھنے کی توقع کی جاتی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اسپیل زون (Spellzone)  سے مدد ملے گی۔

اسپیل زون (Spellzone)  انگریزی ہجّے کے سبھی اصولوں اور فرہنگ کے موضوعات کا احاطہ کرتا ہے؛ جہاں ہجّے کے اصول موجود ہیں، یہ کورس اس کی تعلیم دیتا ہے اور جہاں مدد کے لیے کوئی اصول نہیں ہیں، وہاں اسے سیکھنے اور دشوار الفاظ کو یاد رکھنے سے متعلق تصورات دیے گئے ہیں۔ اسپیل زون (Spellzone)  تلفظ میں مدد کرتا ہے کیونکہ الفاظ کی جماعت بندی ان کے صوت کے لحاظ سے کی گئی ہے۔

اسپیل زون(Spellzone)  میں ایک لغت، ٹیکسٹ ریڈر اور مترجم بھی ہے۔

  • ٹیکسٹ ریڈر - آپ کو الفاظ کا تلفظ سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔
  • لغت - کسی بھی لفظ کے معنی فراہم کرتا ہے جس سے آپ کو اپنے ذخیرہ الفاظ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
  • مترجم - آپ کی زبان میں الفاظ کے معنی کی جانچ کرتا ہے۔

" یہ کورس بہترین معلوم پڑتا ہے۔ اس میں دشواریوں کو حل کرنے کے بہت سے دلچسپ طریقے نظر آتے ہیں "
طالب علم، کینیڈا

اسپیل زون (Spellzone) کو مفت میں آزمائیں!


انگریزی پڑھا رہے ہیں؟

انگریزی پڑھا رہے ہیں؟

  • کیا آپ ایک غیر ملکی زبان کی حیثیت سے انگریزی پڑھا رہے ہیں؟
  • کیا آپ یوکے، یو ایس اے اور یورپ میں  تعلیمکے لیے طلباء کو تیار رہے ہیں؟
  • کیا آپ کے طلباء انگریزی بولتے ہیں لیکن انہیں اپنی تحریری انگریزی کو بہتر بنانے میں مدد کی ضرورت ہے؟

بہت سے اساتذہ کو اسپیل زون (Spellzone)  اپنے تدریسی وسائل میں ایک مفید اضافہ لگتا ہے کیونکہ اس پر عمل کرنا آسان ہے اور طلباء اسے اسکول یا گھر کے کمپیوٹروں پر اور اپنے موبائل آلات پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے یہ ان والدین میں بھی کافی مقبول ہے جو گھر پر اپنے بچے کی تعلیممیں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انگریزی ہجّے پڑھانے کے کسی سابقہ تجربے کی ضرورت نہیں ہے؛ سبھی تدریسی نکات کی صاف صاف، منطقی تسلسل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔

  • اپنی خود کی فہرست الفاظ بنائیں - موضوع کے لحاظ سے یا پھر انفرادی ضرورتوں کے لیے
  • کلاس روم یا ہوم ورک ٹاسکس سیٹ کریں
  • پیشرفت کی نگرانی اور اطلاع دہی کے لیے طلباء کی سرگرمی اور نتائج ذخیرہ کریں۔

"اسپیل زون (Spellzone) استعمال میں آسان اور صلاحیتوں کے وسیع دائرے کی ضروریات کے موافق ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ اسے پورے اسکول میں استعمال کرسکتے ہیں، اور ایک تدریسی وسیلے کے طور پر رقم کا بہترین استعمال حاصل کرسکتے ہیں۔"

SENCO، سٹی آف لندن اسکول فار گرلز

30 دن کی مفت آزمائش شروع کریں!

Print this page
Quick guide to Spellzone

Free Trial


Facebook Twitter

Other languages

Arabic Chinese French German Hindi Portuguese Russian Spanish Urdu

"I ran the trial with a small group of students over three weeks before the summer holidays," she says. "I quickly saw the benefits, and signed up."

King's Leadership Academy, Warrington

read more...